پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: حکومت کے فیصلے سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کردیے گئے ، حکومت نے پاسپورٹ بنوانے میں پیش آنے مشکلات کو ختم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے پاسپورٹس پرنٹ کرنیوالی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں ڈی جی پاسپورٹس اینڈامیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کوارسال کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ ،2 ای پاسپورٹس مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹس میں تاخیرکی وجوہات کاغذکی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں