پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کا سرخ فیش ایبل لباس میں نیا فوٹو شوٹ

عائزہ خان نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی متعدد خوبصورت تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کا ان پوسٹس سے متعلق کہنا ہے کہ میری رائے میں یہ میری اب تک کی سب سے خوبصوت تصویریں ہیں، ہم نے ان تصاویر کو اگلے ماہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تھا لیکن میں مزید انتظار نہیں کر سکتی تھی، یہ شائقین کے لیے ہے!

عائزہ خان نے اپنے کیپشن میں بتایا ہے کہ میں نے ان تصاویر میں کوئی اضافی میک اپ نہیں کیا ہوا، اس فوٹو شوٹ میں صرف ایک خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ کی ان خوبصورت تصاویر کو دیکھ کر متعدد نامور اداکارائیں بھی عائزہ خان کی تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔

عائزہ خان کی تعریف کرنے والی مشہور اداکاراؤں میں اداکارہ حرا مانی، سنیتا مارشل، ایمن خان، ماہرہ خان اور نادیہ حسین سمیت متعدد میک اپ آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں