پاکستانی اداکارہ و ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کا دل توڑنے والا سامنے آگیا

پاکستانی اداکارہ و ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کا دل توڑنے والا سامنے آگیا۔ تقریباً 10 برس قبل چلنے والا اداکارہ کا افیئر منظر عام پر آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈیٹ پر اداکارہ اور بیر سٹرحسن علی کے افیئر کا ذکر زور و شور سے ہو رہا ہے۔

صارفین کے مطابق تقریباً 10 برس قبل 2014 یا 2015 میں ہانیہ عامر اور بیر سٹرحسن علی کا افیئر اپنے عروج پر تھا جو 2019 میں اداکارہ کے دل ٹوٹنے کے ساتھ ختم ہوگیا۔

حال ہی میں ریڈٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ہانیہ عامر اور حسن علی کا افیئر تھا جو ہانیہ کے انڈسٹری میں آنے کے بعد ختم ہوگیا اور اب ان کے درمیان صرف دوستی ہے۔

ایک اور صارف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ بیرسٹرحسن علی اور ہانیہ 2014 یا 2015 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ ایک اور صارف کے مطابق حسن علی کے انسٹا گرام پر اب بھی ہانیہ سے متعلق 4 سے 5 پوسٹ موجود ہیں۔

ہانیہ عامر کے ماضی کے معاشقے کا ذکر اب کیوں؟
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماضی میں چلنے والے اس افیئر کا اب کیوں ہو رہا ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ماضی کے اس افیئر کا ذکر کانٹینٹ کرئیٹر حرا بلیح کی شادی کے بعد زور پکڑ گیا کیونکہ کانٹینٹ کرئیٹرکی شادی ہانیہ عامر کے شابق بوائے فرینڈ سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ریڈٹ صارفین کے دعوؤں کو مزید تقویت خود ہانیہ عامر نے بھی دی۔

رواں سال مارچ میں حرا بلیح نے بیرسٹرحسن علی سے جب اپنی منگنی کا اعلان کیا تو، بیرسٹرحسن علی نے بھی انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی۔

بیرسٹرحسن علی کی پوسٹ کے کمنٹ سیشن نظر ڈالیں تو میں ہانیہ عامر کا تبصرہ بھی موجود ہے۔

اداکارہ نے بیرسٹر کی منگنی پر خدا کا شکر ادا کیا، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ دل پھینک اداکارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کی منگنی پر بہت خوش ہیں کہ وہ ان کی طرح زندگی میں آگئے بڑھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں