پاکستانی اداکار راشد محمود کی عوام سےبجلی بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کی اپیل

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان معروف پاکستانی اداکار راشد محمود نے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کی اپیل کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک بار پھر پیغام جاری کیا ہے، جس میں جون کے بعد جولائی کے مہینے کا بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہونے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر میرے گھر 500 یونٹس پر ہزاروں روپے کا بل آیا ہے۔ میں بل ضرور بھروں گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس ناانصافی پر خاموش نہ بیٹھیں، ان کا کہنا ہے کہ اٹھو، بولو اس سے قبل دیر ہوجائے۔

راشد محمود کے مطابق عوام کی خاموشی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے، اگر عوام احتجاج کرےگی تو ایسا نہیں ہوگا۔ گھروں سے باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

خیال رہے کہ اداکار کی جانب سے گزشتہ مہینے بھی بجلی کا بل شئیر کیا گیا تھا، جس میں اداکار کے ہاں 45 ہزار سے زائد کا بل آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں