پاکستانی امریکن خواتین نیو لائف منا رٹی ہیومین رائٹس کونسل کی حجاب ڈے پر خصوصی تقریب

نیو یارک:پاکستانی امریکن خواتین نیو لائف منا رٹی ہیومین رائٹس کونسل کے زیر اہتمام حجاب ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا.تقریب میں نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم کا پاکستانی خواتین کیلئے حجاب ڈے پر اپنےخصوصی پیغام میں کہا نیو یارک سٹی ہمیشہ تمام مذاہب کے اظہار رائے اور مذہبی آذادی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کسی قسم کے مذہبی امتیازی سلوک کے خلاف ہیں ۔مئیر ارک ایڈم نے مزیدکہاہمیں تمام مذاہب کی خواتین کے احترام اور حقوق کو یقینی بنانا ہے ۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔مہمان خصوصی نیو یارک سٹی کونسل ممبر فرح لوئیس مدعو تھیں ۔اس خصوصی تقریب میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔

شرکاء خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حجاب نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ خواتین کے اعتماد کی علامت بھی ہے ۔حجاب کے سماجی مذہبی مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی گئی ۔اس موقع پر فرح لوئیس نے کہا کہ حجاب خواتین کے حقوق کی بات اور علامت ہے انہوں نے کہا اس قسم کی تقریبات معاشرے میں ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ کیلئے ضروری ہے .اس عمدہ کاوش کو سراہا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں