بنکاک(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو چاروں شانے چت کردیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کا بھرکس نکال ڈالا۔
تیسرے راؤنڈ میں بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے، شہیر آفریدی نے چوتھے راؤنڈ بھی حملے کیے جس کے بعد ریفری نے فائٹ روک کر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔اس سے پہلے پاکستان کے عثمان وزیر نے بھی بھارتی باکسر کو ناک آوٹ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ بہترین، اپنی محنت جاری رکھیں اور توجہ مرکوز رکھیں، یہ صرف شروعات ہے، پوری قوم آپ کے پیچھے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سر فخر سے بُلند کرنے کیلئےآپ کا شکریہ!