پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے:ایرانی قونصل جنرل کراچی

کراچی (نامہ نگار) اکبر عیسیٰ زادے نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ خام تیل یا گیس لے جانے والے جہاز ایران کی حکومت سے رابطہ کر کے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے جہازوں کو بھی اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کی اجازت حاصل ہے۔اکبر عیسیٰ زادے کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے لیے بند ہے، جبکہ دیگر ممالک کے لیے یہ بین الاقوامی تجارت کے لیے کھلی ہے۔