لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 37 رنز سے ہرا کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناۓ۔اوپنرزصائم ایوب اور فخر زمان نے اننگز کا انتہائی مایوس کن آغاز کیاصائم ایوب بغیر کوئی رنز بناۓ پویلین لوٹ گے پاکستان کی دوسری وکٹ 5 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوۓ۔ٹیم کو دباؤ سے نکالنے میں محمد حارث اور کپتان سلمان نے اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری سکور کی سلمان آغا کے 56 رنز سے پاکستانی بیٹنگ لائن کو بہت سہارا ملا۔پی ایس ایل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب حسن نواز کا بلا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی رنز اگلنا شروع ہو گیا ہے حسن نواز نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوۓ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناۓ۔شاداب خان نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز سکور کۓ۔ شاداب خان اور حسن نواز دونوں نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔محمد حارث نے 31 اور فہیم اشرف نے 11 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔بنگلہ دیش کی طرف سے شریف الاسلام دو بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن،حسن محمود،تنطیم حسین،رشاد حسین،شمیم حسین ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔کپتان لٹن داس کی دھواں دار بیٹنگ بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔لٹن داس نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رنز بناۓ۔تنزید حسین نے 31 رن اور ذاکر علی نے 36 رنز بناۓ۔پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا۔حسن علی نے اپنے کیرئیر کی تباہ کن باؤلنگ کی 3.2 اوورز میں 30 رنز کے عوض 5 بنگلہ دیشی بیٹرز کو پویلیںن چلتا کیا۔جبکہ شاداب خاں 2 اور خوشدل شاہ،کپتان سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جاۓ گا۔

