نئی دہلی(نیٹ ںیوز)پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ذرائع نے ایوی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی پروازوں کیلئےپاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 11 روز ہوگئے ہیں، 10روز کے دوران 1ہزار 150بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔فضائی حدود کی بندش سے ایئرانڈیا، اکاسا ایئر، اسپائس جیٹ،انڈی گوایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئیں۔
ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کےبعد بھارتی طیاروں کو بحیرہ عرب سےجانا پڑرہا ہے، جس سے روٹ طویل ہونے اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے بھارتی ایئرلائنز کو مالی نقصان ہورہاہے۔ایوی ایشن کے مطابق پاکستان نےابتدائی طور پر 23 اپریل تا 23 مئی تک کی مدت کیلئےبھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کیلئےپاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی تھی۔