پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈ جیسا نہیں بلکہ منفرد ہونا چاہیے، فاران طاہر

پاکستانی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈ جیسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کی منفرد پہچان ہونی چاہیے۔

فاران طاہر اس عید الاضحیٰ پر ’فلم عمرو عیار: دی بیگننگ‘ سے پاکستانی فلموں میں ڈیبیو دے رہے ہیں۔

فاران طاہر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہمیں اپنا موازنہ بھارت سے نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی منفرد پہچان بنانی چاہیے کیونکہ ہماری اپنی ایک منفرد پہچان ہے، اس لیے ہمیں بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کی طرح کام کرنا چاہیے لیکن ساتھ ہی اپنے خیالات کو بھی سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ جس طرح ہم کبھی بھی اپنی فلم انڈسٹری کا موازنہ تھائی لینڈ، چین اور جاپان کی فلم انڈسٹری سے نہیں کرتے اسی طرح ہمیں بھارت سے بھی اپنا موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جن ممالک میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں ہمیں ان کے کام کی تعریف ضرور کرنی چاہیے لیکن اپنا ملک میں منفرد کام کرنا چاہیے تاکہ اپنی ایک منفرد پہچان بنائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں