پاکستانی فنکاروں کی جانب سے ویرات کوہلی کو خراج تحسین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا چیمپئن بننے پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کے 17 شاندار برس کھیلنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔پاکستانی فنکاروں نے بھی کنگ کوہلی کو اپنے کیرئیر میں 17 برس تک شاندار اننگز پیش کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔پاکستانی فنکاروں مایا علی، دانش تیمور، عاصم اظہر، شعیب اختر، شعیب ملک، وسیم بادامی، عمر شہزاد، شاہین آفریدی، درفشان سلیم اور دیگر نے بھارتی ٹیم کو اچھی پرفارمنس پیش کرنے اور جیتنے پر مبارکباد دی۔پاکستانی فنکاروں نے ویرات کوہلی کی باوقار جیت کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں