پاکستانی نژادلبرل امیدوار پال چیانگ انتخابی دوڑ سے دستبردار

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ پال چیانگ نے وفاقی انتخابات سے قبل لبرل پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی واپس لے لی تھی۔ یہ اقدام ان کے اُس متنازعہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ ایک سیاسی حریف کو چینی قونصل خانے کے حوالے کر دینا چاہیے تاکہ انعام حاصل کیا جا سکے۔

یہ بیان کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار جوزف تے کے حوالے سے دیا گیا تھا جنہوں نے 28 اپریل کے وفاقی انتخابات میں حصہ لے رہےتھے۔ تے اُن بیرون ملک سرگرم کارکنوں میں شامل ہیں جنہیں ہانگ کانگ پولیس نے قومی سلامتی کے قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر نشانہ بنایا ہے۔

چیانگ نے کہا”میں اس نازک موقع پر کسی بھی قسم کی توجہ ہٹانے سے بچنے کیلئے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہو رہا ہوں۔”

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، جنہوں نے پہلے چیانگ کا دفاع کیا تھا نے منگل کو اعلان کیا کہ انہوں نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔یہ واقعہ کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت، آزادی اظہار اور انتخابی سالمیت کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں