پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیرانصاف بن گئیں

برمنگھم برطانیہ: برطانیہ کے شہر برمنگھم سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیرانصاف بن گئیں۔ شبانہ محمود نے قرآن پر حلف لے کر تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانيہ کی پہلی لارڈ چانسلر بن گئیں۔انھوں نے رائل کورٹس آف جسٹس لندن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔شبانہ محمود کا حلف برطانیہ کی چیف جسٹس ڈیم سو کار(Carr Dame Sue) نے لیا۔ڈیم سو کار نے کہا کہ آج تین باتیں پہلی مرتبہ ہو رہی ہیں۔
1۔شبانہ محمود پہلی مسلم خاتون لارڈ چانسلر ہیں۔
2۔شبانہ محمود پہلی لارڈ چانسلر ہیں جو قرآن پر حلف اٹھا رہی ہیں۔
3۔شبانہ محمود خود چیف جسٹس ہیں اور وہ کسی لارڈ چانسلر سے حلف لے رہی ہیں۔
چیف جسٹس ڈیم سو کار نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ شبانہ محمود اپنی تینوں خصوصیات کو حصول انصاف کیلئے بروئے کار لائیں گی اور ہماری عدالتوں اور ٹربیونلز کیلئے فنڈنگ کیلئے کام کریں گی.شبانہ محمود نے کہا کہ وہ پہلی لارڈ چانسلر ہیں جو اردو بھی بول سکتی ہیں۔ شبانہ محمود نے کہا کہ ان کیلئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ وہ لارڈ چانسلر کے عہدے پر فائز ہوگئیں ہیں۔
شبانہ محمود نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ Small Heath میں اپنے والدین کی کارنر شاپ میں کام کرنے والی ایک چھوٹی سی بچی آج اس عہدے پر فائز ہو گئی ہیں۔یاد رہے کے شبانہ محمود کو برطانیہ کے حالیہ الیکشن میں غزہ کے معاملے پر سخت تنقید کے باوجود پاکستانی نژاد اخمید یعقوب کو شکست دے کر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں