پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 6 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئےاعلان کردہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 6 ارکان 2 سے 6 نومبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ کیمپ میں حصہ لیں گے۔میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
کیمپ میں شریک کھلاڑی جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان جمعے کی شام کراچی میں جمع ہوں گے۔کوچ سعید بن ناصر 5 روزہ کیمپ کی نگرانی کریں گے جہاں کھلاڑی تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔