پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم خاموشی سے لاہور پہنچ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کی بدترین کارکردگی کے بعد خاموشی سے لاہور پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے والاکوئی نہ تھا۔ لاؤنج سے باہر آنے کے بعد وہ تیزی سے گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ان کی چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں