پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ کینیڈا ارون تھنگراج سے ملاقات

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے ڈپٹی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ارون تھنگراج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہوابازی (aviation) اور سمندری شعبوں (maritime) میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے دونوں ممالک کے درمیان موجود امکانات اور نئے تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں کینیڈا کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

ڈپٹی وزیر ارون تھنگراج نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر قریبی رابطے میں رہیں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں