چنائی (اسپورٹس ڈیسک، اماراتی کرکٹ بورڈ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دوران یو اے ای کے اوپنر محمد ذوہیب کو ٹیم منیجمنٹ نے بھارت سے واپس دبئی بھیج دیا، جس پر کھلاڑی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا۔
محمد ذوہیب کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے تمام افراد کا تعلق بھارت سے ہے اور انہیں ان کی شہریت کی بنیاد پر نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے اماراتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
دوسری جانب اماراتی کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محمد ذوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بھارت سے واپس بھیجا گیا ہے۔ بورڈ کے مطابق اس معاملے کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی اور فی الحال اس سے زیادہ تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یو اے ای کرکٹ ٹیم اس وقت بھارتی شہر چنائی میں ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئےموجود ہے۔

