پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سالانہ 10 بلین ڈالرز ایکسپورٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیز کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا گیا۔تقریب کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے کی جبکہ حکومتِ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر التمش جنجوعہ نے وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن ’پاشا‘ کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا کہ متعدد ممالک میں آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان اعلیٰ خدمات انجام دے رہا ہے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ تقریب سے جمیل گوہیر، ابرار میر اور جہان علی نے بھی خطاب کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی متعدد کمپنیاں ٹورانٹو میں انٹرنیشنل آئی ٹی ایکسپو میں حصہ لے رہی ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days