پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ، ہڑتال 10 دن کےلئے موخر

پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آٹا ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 دن کےلیے موخر کردی۔

حکومتی کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر اور 4 وفاقی وزرا شامل تھے۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن نے مذاکرات میں ود ہولڈنگ ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیرمین ایف بی آر نے مبینہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں