کراچی:معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستانی لوگ زیادہ امریکا سے متاثر ہیں اور کہتے ہیں یہاں حالات بہتر نہیں اسلئے امریکا جا رہا ہوں لیکن درحقیقت پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے ۔
انہوں نے گورنر ہاؤس میں عوامی نشست سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جنت میں جانے کیلئے امریکا سے بہتر ہے ۔ آج کے مسلمان ڈرتے بات بھی نہیں کرسکتے ، فلسطین میں 40 ہزار مسلمان شہید ہوگئے لیکن ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔سوال و جواب کے سیشن میں ذاکر نائیک نے کہا نماز نہیں پڑھنے والا مسلمان ہے ، مسلم ہونے کیلئے شرط یہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور محمد ؐاللہ کے نبی ہیں، یہ مسلمان ہونے کیلئے کافی ہے ، کوئی مسلمان شراب پیتا ہے تو شیطان کے ہتھکنڈے میں ہے ۔ مسلمان نماز نہیں پڑھتا اور کہتا ہے کہ غلطی ہے اسے کافر نہیں کہیں گے ۔ اللہ کے نبی نے کہا کافر کو بھی کافر نہ کہو۔تقریب میں شریک انشاد یوسف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گفتگو پر اسلام قبول کرلیا جوکسی مذہب کو نہیں مانتا تھا۔ذاکر نائیک نے کہا گیمبیا کے صدر نے مجھے 2014 میں دعوت دی ،یحیی جامی نے معافی کہ پوچھے بغیر آپ کا ٹی وی چینل جامعات میں چلوایا۔
پھر اپنے وزیر کو بلوا کرکہا24گھنٹے میں ذاکر نائیک اور انکی بیوی کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنواؤ یا اپنی گردن کاٹ دو ،میرا اور بیوی کا 24 گھنٹے میں پاسپورٹ بنا۔ میں نے ان سے کہاسب سے پہلے اپنے ملک کو اسلامی بنائو۔ انہوں نے کہا ایک سال میں گیمبیا کو اسلامک پبلک بناؤں گا اور 11 ماہ میں وہ اسلامی بن گیا۔ چاہتا ہوں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شریعت کا نفاذ ہونا چاہیے ۔ ان شا اللہ ساری دنیا میں خلافت آئے گی ۔پاکستان میں شریعت کا نفاذ نہ ہونے کا کون ذمہ دار ہے ؟ اگر آپ چاہیں تو وہ لوگ آئیں جو اسلام قائم کریں۔ اسلام کو آپ نہیں چاہتے ، اس ملک کی بنیاد ہی اسلام ہے ۔ پاکستان میں شریعت کا نفاذ آپکے ہاتھ میں ہے ۔پاکستان کا مطلب لاالہ الااللہ محمد الرسول للہ نہیں اسکا مطلب پاک جگہ ہے ۔ یہاں کے علما بہت اچھے ہیں۔ لوگوں نے انکی قدر نہیں کی، معاشرے کی صرف علما نہیں پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔علاوہ ازیں ذاکر نائیک سے گورنر ہاؤس سندھ میں چیئرمین گلوبل عافیہ موومنٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اورڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حالات سے آگاہ کیا جس پر وہ اشکبار ہوگئے ،فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹرعافیہ کی امریکا میں تقریرکی ویڈیو بھی دکھائی،جلد رہائی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ۔