پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک اور کیبن کریو ممبر، کینیڈا میں ڈیوٹی کے دوران لاپتہ

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور کیبن کریو ممبر، کینیڈا میں ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہو گیا ہے۔لاپتہ ہونے والے عملے کے رکن کی شناخت محسن رضا کے نام سے کی گئی ہے، جو اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ٹورنٹو میں قیام کے دوران غائب ہو گئے، جس سے پی آئی اے انتظامیہ میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

محسن رضا کو 13 اکتوبر 2024 کو ٹورنٹو سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK784 میں شامل ہونا تھا، تاہم وہ رپورٹ کرنے کے لیے نہیں پہنچے اور انہیں ہوٹل کے کمرے سے غائب پایا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لاپتہ کیبن کریو ممبر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، کیونکہ انہیں ٹورنٹو سے پاکستان واپس آنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عملہ کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK784 میں شامل ہونا تھا لیکن وہ واپس نہیں آیا۔

ترجمان نے کہا کہ لاپتہ کیبن کریو ممبر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایئرلائن کے قواعد کے مطابق اگر وہ قصوروار ثابت ہوئے تو انہیں ملازمت سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے سے نمٹنے کی متعدد کوششوں کے باوجود یہ مسئلہ جاری ہے۔یادرہے کہ رواں سال میں اگست کے مہینے تک ائیرینڈیاکے 46فضائی میزبان اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے 13فضائی میزبان کینیڈامیں لاپتہ ہوچکے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں