پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات استنبول میں ناکام، امن عمل پر سوالیہ نشان

استنبول(ایجنسیاں)پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوئے، تاہم دونوں فریقوں نے تصدیق کی کہ امن عمل ابھی مکمل طور پر آگے نہیں بڑھ سکا۔ مذاکرات کے دوران سرحدی علاقے میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، جس میں افغان حکام کے مطابق چار شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مذاکرات کا موجودہ مرحلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، تاہم طے شدہ جنگ بندی برقرار رہے گی جب تک سرحد پر کوئی نیا حملہ نہ ہو۔ دونوں ممالک نے 19 اکتوبر کو دوحہ میں دستخط شدہ جنگ بندی پر عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے تعاون سے خطے میں پائیدار امن کیلئےپرعزم ہے اور آئندہ بھی افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رہیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ استنبول مذاکرات میں دونوں ممالک نے طویل مدتی امن معاہدے کیلئے مکمل اتفاق رائے نہیں بنایا، اور آئندہ اقدامات کیلئےمذاکرات کی نئی تاریخیں مقرر کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں