پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے آئی سی سی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں جبکہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقا کے ایڈرین ہولڈ اسٹوک آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایڈرین ہولڈ اسٹوک اور انگلینڈ کے مائیکل گف امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر تک شیڈول ہے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days