پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے ٹی ٹونٹی میں مد مقابل

لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں آج مدمقابل ہوں گی۔ سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر وسیم جونیئر انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر عباس آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ عباس آفریدی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ عباس آفریدی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہےکہ بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی آج 28 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، عباس آفریدی، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔ قبل ازیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ کپتان سلمان علی آغا اور لٹن داس نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں 28 ،30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں