اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راؤنڈ ہوا۔ادھر، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے پاک-بھارت جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دریں اثنا، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔اسحٰق ڈارکاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر پر مذاکرات کے اگلے راونڈ تک اتفاق کیا ہے پاک-بھارت بات چیت کا اگلا راونڈ 48 گھنٹوں میں ہوگا۔