پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط

پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور سعودی عرب کے امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے درمیان ایک مفاہتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں.دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اورامیرسعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل نے ایم او یو پر دستخط کیے.
معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تربیت اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔قبل ازیں سفیر پاکستان اور امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل عادل العمرانی سے ملاقات میں تعاون کے پہلووں اور انہییں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ایشین سٹیڈیز سینٹر کے نگراں ڈاکٹر علی القرنی اور سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن معظم علی موجود تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں