لاہور(طاہرمحمودسے)اسکاؤٹنگ دنیا بھر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بااعتماد، باکردار اور ذمے دار شہری بنانے کیلئےایک مؤثر اور معتبر پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسکاؤٹنگ کا یہ عالمی نظام تقریباً دو سو ممالک میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کا حصہ پاکستان بھی فخر کے ساتھ ہے۔
پاکستان ریلوے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن (PRBSA)، پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ایک بااختیار ذیلی تنظیم کے طور پر اسکاؤٹنگ سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔اسکاؤٹ رہنماؤں کی مہارتوں میں نکھار اور قیادت کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے پیش نظر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ووڈ بیج اسکاؤٹنگ ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا.

جس میں پاکستان ریلوے اسکاؤٹنگ کے مختلف اضلاع سے روور اسکاؤٹس نے شرکت کی۔کورس کی افتتاحی تقریب میں جناب انجم شہزاد (صوبائی کمشنر، پاکستان ریلوے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ جناب زاہد بٹ (ڈپٹی سیکرٹری PRBSA & S) اور جناب عابد حسین نقوی (خزانچی PRBSA) بھی موجود تھے۔
اس تربیتی کورس کے دوران، اسکاؤٹ شرکاء سات دن اور سات راتیں کیمپ میں رہیں گے۔ کیمپنگ کے ساتھ ساتھ انہیں عملی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا، جس میں خصوصی طور پر ایک ہائیک بھی شامل ہے۔ اس ہائیک کا مقصد شرکاء کی جسمانی صلاحیت، صبر، ٹیم ورک اور قیادت کی خوبیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ہائیک کی کامیاب تکمیل اس کورس کا لازمی حصہ ہے۔
تربیتی ٹیم کے اراکین درج ذیل ہیں:عابد حسین نقوی (LT)ملک سلیم (ALT)آفتاب احمد (ALT)سجاد اسلم (ALT)چوہدری اسلم (ALT)ساجد حسین (WB)محمد طارق (ALT)یہ کورس اسکاؤٹ لیڈرز کے لیے عملی مہارتوں، نظم و ضبط اور قیادت کی تربیت کا ایک قیمتی موقع ہے، جو مستقبل میں انہیں اپنے اداروں اور معاشرے میں ایک مؤثر اور ذمے دار رہنما بننے میں مدد دے گا۔

