پاکستان بھارت کو بھرپور ردعمل دیگا: وزیرخارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا،ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو کل بھرپور ردعمل دیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا،جب بھارت میں یہ واقعہ رونما ہوا تو ہم ترکیہ میں تھے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے پاس ( اپنے الزامات کے ) اگر کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی آج میٹنگ ہوگی، اورکل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں نہایت اہم فیصلے ہوں گے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں