پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر کا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے۔ثانیہ نشتر 2021ء میں خیبر پختون خوا سے خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ثانیہ نشتر معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days