پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد ، عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گِل نے ریلی کی قیادت کی ۔ احتجاجی ریلی میں پاکستان تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں شاندار احتجاجی ریلی کا انعقاد بارسلونا شہر کے وسطی علاقہ میں کیاگیا۔ احتجاجی ریلی کی صدرات صدر محمد شیراز بھٹی جبکہ عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گِل نے ریلی کی قیادت کی۔ احتجاجی ریلی میں سپین میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی ریلی بارسلونا کے سیاحتی علاقہ پلاسہ یونیورسیتات سے شروع ہوکرپلاسہ کاتالونیا میں اختتام پذیر ہوئی۔ بارسلونا کی فضا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
کون بچائے پاکستان عمران خان عمران خان
رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو
احتجاجی ریلی میں مختلف مکتبہ فکر اور تمام عمر کے لوگوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پاکستان تحریک کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے ۔ احتجاجی ریلی پلاسہ کاتالونیا میں پہنچ کر بہت بڑے جلسے کا روپ دھار لیا ۔ احتجاجی ریلی سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ساجد یوسف چھنی نے بھی خطاب کیا .
جلسہ سے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گِل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 77سالوں میں پاکستان پہت پیچھے چلا گیا ۔ آپ جتنے لوگ یہاں کھڑے کوئی بھی شخص پاکستان چھوڑنا نہی چاہتا تھا ۔ آپ سب مجبوریوں کی وجہ سے کی پاکستان کو چھوڑا ۔ آپ کا دل ہے کہ پاکستان ٹھیک ہو اور آپ پاکستان واپس جا سکیں.