پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے حماد اظہر کے استعفے پر ردعمل دیا اور کہا کہ “حماد اظہر آپ نے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے لئے انتھک محنت کی ہے”۔عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ کی گئی اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days