پاکستان فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عبداللّٰہ اقبال کا سوئیڈن کی ٹاپ لیگ ٹیم سے معاہدہ ہوگیا۔
عبداللّٰہ اقبال کو سوئیڈش کلب مئیلبی اے آئی ایف نے ڈنمارک کے بی 93 کلب سے حاصل کیا۔ کلب نے انہیں حاصل کرنے کےلیے دو لاکھ یوروز کی فیس ادا کی۔
سوئیڈن کے فٹبالرز کرسٹن ولہلمیسن اور میٹیاس ایسپر بھی اس کلب کا حصہ رہ چکے ہیں۔
عبداللّٰہ اقبال نے پاکستان کی جانب سے 14 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے دو انٹرنیشنل میچز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔