اسلام آباد:آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کا خدشہ ہے ، جس کے پیش ںظر نیشنل کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
جس میں کہا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کا پیشہ ورانہ اور ذاتی کاموں میں استعمال بڑھ گیا ہے، چیٹ جی پی ٹی اور دیگر چیٹ بورڈز اہم معلومات اسٹور کرتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کیساتھ بات چیت میں اکثر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، حساس معلومات جیسا کہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کاخدشہ ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بتایا کہ سائبرکرمنلزانجینئرنگ کی جدید ترین ترکیبیں استعمال کررہے ہیں،ا سائبر کرمنلز چیٹ بوٹس کی شکل میں فشنگ کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں، ایسی تکنیک سےصارفین کودھوکے سےخفیہ معلومات افشاں کرنےپر مجبور کیاجاسکتا ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹسکے سائبر خطرات سے بچنے کیلئے مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے، صارفین اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا کااندراج کرنے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ صارفین اےآئی چیٹ بوٹس کےاستعمال کےدوران چیٹ سیونگ فیچرزغیر فعال کریں اور حساس معلومات پر مبنی گفتگو ہدف کریں۔