ویزہ اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا گیا ہے، ٹورازم، بزنس اور اسٹوڈنٹ کیٹیگری میں اپوائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا ہے، ذرائع.
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں پچاس فیصد کمی کردی ہے، تاہم پاکستانی طلباء کے ویزوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔پاکستان میں امریکی ویزہ اور درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کردی ہے، امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا ہے، امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزہ درخواستیں پراسس کررہا ہے۔
ویزے کے اجراء میں پاکستانی طلباء کو ترجیح دی جارہی ہے۔ ٹورازم ، بزنس اور اسٹوڈنٹ کیٹیگری میں اپوائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا ہے۔ امریکی سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے کونسلر آفیسرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ امیگرنٹس ویزہ درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزہ درخواستیں پراسس کی تھیں۔