پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کی بات آتی ہےتوہم نے اس پر بات کی ہے، امریکا نے واضح کیا کسی بھی انتخابی بے ضابطگی کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کے جوابات قانون کی حکمرانی کے ساتھ مطابقت رکھنے چاہئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت پر زور دیا ہے امریکی شہری کے قتل کی سازش کے جرم میں احتساب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی ترجمان نے بی جے پی کے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی نےالزام لگایا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بی جے پی کے الزامات غلط ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ ترقی کی تربیت فراہم کرتے ہیں، ہم اظہار رائے کی آزادی اور صحافت کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں