پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر امریکا کا اظہار تشویش

پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی سمیت آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ قانون کے تحت مساوی انصاف، آزادی اظہار، پرامن اجتماع کی آزادی جیسے انسانی حقوق کا احترام ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں