پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال مزید 20 سے زائد ایکسرے مشینیں مہیا کریں گے. پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئےہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق کام کر رہے ہیں، پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کیلئےکئی پروگرام چل رہے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے کافی مسائل سامنے آئے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آ رہے ہیں، پاکستانی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں