پاکستان میں صحافیوں کا قتل، امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے، انہیں اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ایک پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے پاکستان میں صحافیوں کے قتل پر ردعمل میں کہا کہ چاہے امریکا ہو، چاہے پاکستان، چاہے غزہ کی پٹی صحافیوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا کام کرسکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں