پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں اضافے پر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا اظہار تشویش

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی جے پی) نے پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

سی پی جے نے کہا کہ 14 جولائی کو صحافی ملک حسن زیب کو قتل کیا گیا۔ پروگرام ڈائریکٹر سی پی جے کارلوس مارٹنیز نے کہا حکومت صحافی ملک حسن زیب کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔

سی پی جے نے کہا رواں سال پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

کارلوس مارٹنیز نے کہا پاکستانی حکام کو صحافیوں کے قتل کی اس خوفناک لہر کو فوری ختم کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں