پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر کی نئی قیمتیں بھی منظر عام پر آ گئی ہیں

مالی سال 2024-25 ءکے بجٹ کے بعد آٹو سیکٹر میں اہم تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ کار ساز کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ کچھ نے کمی کی ہے۔اب پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر کی نئی قیمتیں بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، طویل انتظار کے بعد لینڈ کروزر پراڈو اب پاکستان میں دستیاب ہے، جو ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔ یہ مضبوط گاڑی دو مختلف ماڈلز میں آتی ہے، جو مختلف صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ 2024 ءمیں لینڈ کروزر پراڈو کے دو ماڈلز کی قیمتیں جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان میں لینڈ کروزر پراڈو 2.8 ایل ڈیزل کی قیمت 7 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ لینڈ کروزر پراڈو 2.7 ایل پیٹرول کی قیمت 6 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے۔ٹویوٹا کمپنی نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی گاڑی کو مختلف رنگوں میں متعارف کروایا ہے۔ پیٹرول ویریئنٹ کے رنگوں میں ڈارک گرے، سپر وائٹ، ایونٹ گریڈ برانز، بلیک، اور ایٹیٹیوڈ بلیک شامل ہیں۔پلاٹینم وائٹ پرل رنگ پیٹرول اور ڈیزل دونوں ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔ اندرونی رنگ سیاہ اور چیٹو میں پیش کیے گئے ہیں، جو صارفین کو انتخاب کی وسیع رینج فراہم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں