پاکستان میں چینیوں کے تحفظ کیلئے چینی سیکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز، پاکستان کا عدم اتفاق

چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے سیکیورٹی عملے کی خدمات دینے کیلئے کہا ہے لیکن فریقین کی جانب سے سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے چینی سیکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز پیش کردی۔ پاکستان نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے پاکستانی ذرائع سے بتایا ہے کہ چین پاکستان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئےاپنا سیکیورٹی عملہ لانا چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان نے کہا ہے کہ چین صرف انٹیلی جنس اور سرویلینس بہتر بنانے میں پاکستان کی مدد کرے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ چینی تجویز اور پاکستان انکار کی پاکستان یا چین نے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ مشترکہ سیکیورٹی اسکیم پر بات چیت سے واقف نہیں، تاہم چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، چینی باشندوں، اداروں، منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔رائٹرز کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت منصوبہ بندی نے رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں