نیو یارک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک میں موجود ہیں ۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم بہت پر امید تھے کل آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پا جائے گا ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیرتعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی بھی نیویارک میں موجود ہیں.انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے پہلی بارموقع ملا ہے کہ میں یہاں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کررہاہوں.اس سے پہلے میں نے یواین او کی اس بلڈنگ کے سامنے مظاہرے بھی کئے ہیں اوربھوک ہڑتالی کیمپوں میں بھی شرکت کی ہے.انہوں نے کہاکہ ہماری بات سنی جارہی ہے یہ خوشی کی بات ہے.پاکستان میں کمزور طبقے کی نمائندگی کرنے والے افراد کی ضرورت ہے ۔ ایم کیو ایم کا طرز سیاست ہی کمزور طبقے کی نمائندگی ہے ۔ ایم کیو ایم کامیاب ہو نا ہو ہمارا طرز سیاست ہی کمزور کی نمائندگی ہے ۔ پاکستان میں جاگیردارنہ جمہوریت قائم ہے ۔ پاکستان میں بہتر آئین وقت کی ضرورت ہے ۔