پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز تقریباً 98 لاکھ ہیں، ڈاکٹر مختار احمد

کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز تقریباً 98 لاکھ ہیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، وفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی اسکریننگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ اور علاج کی سہولتوں تک رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں