پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-8 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنا لی

ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں 0-8 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کیلئےکوالیفائی کر لیا۔ میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم نے میزبان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور رانا وحید نے دو، دو گول اسکور کیے جبکہ رانا ولید، عماد بٹ، حنان شاہد اور افراز خان نے ایک، ایک گول کیا۔ قومی ٹیم نے پورے میچ میں واضح برتری برقرار رکھی۔

جیت کے بعد پاکستان نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں جگہ بنالی جہاں سے سات ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو شیڈول ہے۔