پاکستان نے بھارتی حملے کا متوازن اور سفارتی جواب دیا:سپین

بارسلونا(بیورورپورٹ)سپین کے صدرپیدرو سانچز کا کانگریس میں بیان دیتے ہوئے پاکستان نے بھارت کے حملے کا متوازن اور سفارتی جواب دیاسپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچز نے کانگریس میں اپنی تقریر کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے حملے کا متناسب اور سفارتی جواب دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے باوجود پاکستان نے امن کو ترجیح دی، جو عالمی امن کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

سانچز نے مزید کہا کہ سلامتی کا مفہوم صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ سفارتکاری کے ذریعے بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو کثیرالجہتی نظام کے تحت عالمی امن کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی استحکام کے لیے تحمل اور مکالمے کو فروغ دینا ضروری ہے، اور سفارتکاری ہی عالمی تنازعات کا اصل حل ہے۔ بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کا مؤقف قابلِ تحسین ہے، اور اس نے ایٹمی کشیدگی میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔سانچز نے یہ بھی کہا کہ سپین ایک ایسا عالمی نظام چاہتا ہے جو انصاف، قانون اور امن پر مبنی ہو اور عالمی برادری کو بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر متحرک ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں