پاکستان نے کئی سرپرائز کے ساتھ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کااعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،پاکستان 7 فروری کو ہالینڈ کیخلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونگے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی سکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

طویل عرصہ بعد بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ پیسر حارث رؤف اور سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اسکواڈ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق ، ابرار احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان 7 فروری کو ہالینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو ورلڈکپ کیلئے تیاری ہوگی۔واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔