پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کراچی میں انتقال کر گئے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثناء آج شام 6 بجے دبئی سے کراچی روانہ ہوں گی.فاطمہ ثناء کی جگہ نائب کپتان منیبہ علی کل آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی.

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کاپاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے.چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے.محسن نقوی نے کہااللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئےمتحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں