پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ اور صنم ٹرک آرٹس کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئےپاکستان بھر میں ٹرک آرٹ پورٹریٹ بنانے کا سلسلہ شروع، پہلا پورٹریٹ کراچی شہر میں ڈیزائن کردیا گیا۔یورپ کے سماجی ادارے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ اور پاکستان کے مقامی ٹرک آرٹس کے ادارے صنم ٹرک آرٹس نے منفرد انداز میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس حوالے سے کراچی شہر میں پہلا پورٹریٹ ڈیزائن کیا گیا ،بین الاقوامی آرٹسٹ اقبال صنم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نےاس سے قبل بھی کراچی کی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے تعاون سے مہدی حسن، صادقین اور علی سدپارہ جیسے لیجنڈز کے پورٹریٹ ڈیزائن کئے ہیں جبکہ پروموشن نیٹ ورک کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے نا صرف ہمارے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ٹرک آرٹ کے نقش و نگار سے شہر کی دیواروں میں نکھار آجاتا ہے۔ کراچی شہر کے بعد لاہور، اسلام آباد سمیت ہر بڑے شہر کی شاہراہوں پر اس طرح کے پینٹ کئے جائیں گے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days