سابق بھارتی کرکٹ آکاش چوپڑا نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخ شکست پر کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو تحفہ دینے کی عادت ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح کے بعد بھارت کے سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے پاکستانی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کپتان کے فیصلے پر تنقید کی ہے، انھوں نے 500 رنز بنانے سے پہلے چار وکٹوں کے رہتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کرنے کے فیصلے کو ناقص فرار دیا۔آکاش چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اکثر و بیشٹر ٹیمیں اپنی پہلی اننگز 400 پلس رنز اسکور کرنے اور 4 وکٹیں رہتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد ٹیسٹ میچ نہیں ہارتی ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ہوم گراؤنڈ پر گرین شرٹس ٹیسٹ میچ ہار چکے ہیں، پاکستان کرکٹ ایک تحفے کی طرح ہے جسے دوسری ٹیموں کو دیا جاتا رہتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ کی تاریخ 23 سال میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا ہے، بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤںڈ پر ہزیمت سے دوچار کیا جبکہ رضوان کے سوا کوئی قومی بیٹر دوسری اننگز میں بنگلہ بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے جیت کے لیے ملنے والا 30 رنز کا انتہائی آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا ہے۔