بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی، آئی سی سی نے دوہرا معیار اپنایا
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھی معاملہ اٹھایا ہے: چئیرمین پی سی بی
قذافی سٹیڈیم میں سووینئر شاپ کا افتتاح، پنجاب حکومت کا
نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کا اعلان
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، وزیر اعظم کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر حتمی فیصلہ ہو گا جس پر من و عن عمل کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی، آئی سی سی نے دوہرا معیار اپنایا آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھی معاملہ اٹھایا ہے۔

قبل ازیں مجسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں سووینئر شاپ کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ وادی سون میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا گیا۔ قبل ازیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دی پی سی بی شاپ کا افتتاح کیااور شاپ میں رکھی کٹس، کھلاڑیوں کے سائن شدہ بیٹس اور دیگر اشیاء دیکھیں اور کٹس۔ ٹریک سوٹس اور کرکٹ سے متعلق اشیاء میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دی پی سی بی شاپ میں لیڈیز۔ بچوں کے لیے علیحدہ سیکشن بنانے کی ہدایت کی جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے دی پی سی بی شاپ رات 8 بجے تک اوپن رکھی جائے گی۔ انہوں نے کراچی اور دیگر شہروں میں بھی اسی طرز کی سوونیئر شاپس بنانے کا اعلان کیا۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،اٹارنی جنرل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل۔ ڈائریکٹر میڈیا۔پی سی بی بورڈ کے ممبر مصطفے رمدے ۔ بلال افضل اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے.

